سلمان خان ’ٹیوب لائٹ‘ کی ناکامی اب تک نہیں بھول پائے

بالی وڈ اداکار سلمان خان گزشتہ سال عید فلم ’ٹیوب لائٹ‘ کی ناکامی اب تک نہیں بھول پائے ہیں اور اب انہوں نے ایک سال بعد فلم کے ڈسٹری بیوٹرز پر غصے کا اظہار کیا ہے۔

سلمان خان کی گزشتہ سال چھوٹی عید پر ریلیز ہوئی فلم ’ٹیوب لائٹ‘ باکس آفس پر فلاپ ثابت ہوئی اور فلم نے بھارت میں محض 135 کروڑ بھارتی روپے کے لگ بھگ بزنس کیا تھا۔

فلم ’ٹیوب لائٹ‘ کی ناکامی پر ڈسٹری بیوٹرز کو بھی کافی نقصان اٹھانا پڑا تھا جس کے بعد سلو میاں نے انہیں 35 کروڑ سے زائد کی رقم واپس کی۔

دبنگ خان کو فلم ’ٹیوب لائٹ‘ کی ناکامی کا غم اب بھی ستا رہا ہے جسے وہ بھلا نہیں سکے۔

اب فلم ’ریس 3‘ سے سلمان خان فلم ڈسٹری بیوشن میں بھی قدم رکھ رہے ہیں اور فلم کی تشہیری مہم میں انہوں نے ’ٹیوب لائٹ‘ کی ناکامی کے بعد ڈسٹری بیوٹرز کے حوالے سے کھل کر بات کی ہے۔

دبنگ خان کا کہنا تھا کہ اس بار کسی کو پیسے نہیں دیں گے ، وہ پیسے اب ہمارے پاس ہی رہیں گے اور اگلی بار جس نے بھی پیسے مانگے ان کے ساتھ کام نہیں کروں گا۔

فلم ’ٹیوب لائٹ‘ کی ناکامی کے بعد ڈسٹری بیوٹرز کے رویے سے متعلق انہوں نے کہا کہ یہ بڑی عجیب بات ہے کہ دسٹری بیوٹرز کاروبار میں رسک بھی نہیں لیتے، آپ نے 15 فلموں میں کما لیا اور ایک فلم میں گنوا دیا تو آپ سیدھا گھر پہنچ گئے۔

فلم ڈسٹری بیوشن میں قدم رکھنے کے حوالے سے سلو میاں کا کہنا تھا کہ اس بار ہم لوگ ’ریس 3‘ کو خود ہی ڈسٹری بیوٹ کررہے ہیں، اس حوالے سے ایروز انٹرنیشنل سے بات چیت کررہے تھے لیکن معاملات آگے نہیں چلے جس کے بعد خود ہی فلم کو ڈسٹری بیوٹ کرنے کا سوچا۔

یاد رہے کہ  سلمان خان کی فلم ’ریس 3‘ عید الفطر کے موقع پر ریلیز کی جانی ہے جس میں ان کے مدمقابل انیل کپور، بوبی دیول، جیکولین فرنینڈس اور ڈیزی شاہ مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

امریکی گانا نشر کرنے پر ترکی ٹی وی چینلز کو جرمانہ

امریکی گانا نشر کرنے پر ترکی ٹی وی چینلز کو جرمانہ

امریکی سنگر ریحانا کا ایک گانا نشر کرنے پر ترکی میں متعدد ٹی وی اور ریڈیو چینلز کو بھاری جرمانے کی سزاء سنائی ...