ریاستی رٹ،سیاسی انقلاب،دھماکہ خیز مواد

یتیم بچوں کے لیے کسی سے بھیک بھی مانگنی پڑے تو تیار ہوں ،علاؤدین مری

ایس او ایس چلڈرن ولیج کے دورے کے موقعہ پر بچوں اور انتظامیہ سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ وزات اعلیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد پہلا دورہ ایس او ایس چلڈرن ولیج  کا کیا ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ اس مختصر وقت میں میری زمہ داری شفاف الیکشن کا پُر امن قیام ہے مگر مجھ سے ملاقات کے لیے جتنے بھی لوگ آئیں گے ان سے اپیل کروں گا کہ وہ ا یس او ایس چلڈرن ولیج کے لیے اپنی ہر ممکن امداد کریں،اور میں خود بھی اس ادارے کی ہر ممکن امداد کی بھر پور کوشش کروں گا۔

روزنامہ انتخاب حب

 تربت کے علاقہ تمپ میں سابق صوبائی وزیر کے گھر کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا گیا

بی این پی عوامی کے مرکزی رہنما سابق صوبائی وزیر اور پی بی 48 تمپ کلاتک سے بی این پی عوامی کے امیدوار میراصغر رند کے گومازی کےآبائی گھر پر دھماکہ خیز مواد سے حملہ کیا گیا جس سے گھر کو کافی نقصان پہنچا،نامعلوم افراد کی جانب سے کئے گئے اس حملے میں ان کے گھر کے کئی کمرے تباہ ہوگئے،جب کہ بلوچستان کے ایک اور رہنما حمل بلوچ کے قافلے پر بھی حملے کہ اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

روزنامہ توار مستونگ

بی اے پی کا سیاسی انقلاب پرامن بلوچستان کی ضمانت ہے ،رقیہ ہاشمی

بلوچستان عوامی پارٹی کی مرکزی رہنماء سابق مشیر خزانہ ڈاکٹر رقیہ سعید ہاشمی نے کہاہے کہ بی اے پی نے بلوچستان کی سیاست میں ایک ایسا انقلاب برپا کردیا جو مستقبل قریب میں خوشحال اور پرامن بلوچستان کی ضمانت ہوگا،بی اے پی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی،مخالفین کو بڑی پریشانی لاحق ہوگئی ہے،خواتین ان جماعتوں کا بائیکاٹ کریں جوخواتین کی عزت کرنا نہیں جانتے ہیں، انہوں نے کہا کہ اپنے آپ کو ترقی پسند اور روشن خیال کہنے والے اسمبلی میں خواتین کے ساتھ جو رویہ اختیار کرتے ہیں وہ بلوچستان کے خواتین کی توہین ہے ہم خواتین کے حقوق کی جنگ بھی لڑ رہے ہیں اور عوام مفادپرستوں اور اس صوبے کی پسماندگی اور محرومیوں کے ذمہ داروں کو اس الیکشن میں بری شکست سے دوچار کرینگے.۔

روزنامہ بروقت کوئٹہ

بلوچستان کے بعض علاقوں میں ریاستی رٹ قائم نہیں،جان بلیدی

نیشنل پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات نے تمپ میں بی این پی عوامی کے رہنما اصغررند کے گھر کو دھماکے سے اڑائےجانے کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے واقعات انسان دشمن اور بلوچ دشمن ہیں،ریاستی ادارے عوام کو تحفظ دینے کے بجائےمخصوص مقاصد کے حصول میں وقت برباد کر رہے ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچ مسلع قوتیں غیر نظریاتی اور غیر فکری ہونے کی وجہ سے اب سماج میں ناسور کی شکل اختیار کر چکی ہیں۔

روزنامہ ایکسپریس کوئٹہ

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: