پاکستان ریلویزنےعیدالفطرپربزرگ شہریوں کے رعایتی پیکج کا اعلان کردیا۔ 65 برس اورزائدعمرکےشہری عیدکے2 دن مفت سفرکرسکیں گے۔
پاکستان ریلویز کےترجمان کےمطابق ریلوےاسٹیشن پرشناختی کارڈ دکھانے پر بزرگ شہریوں کو مفت ٹکٹ جاری کردیا جائے گا۔مفت سفرکے لئے اصل شناختی کارڈ دکھانا ضروری ہے ۔
سفرکےخواہشمند بزرگ شہری ایڈوانس بکنگ بھی کرا سکیں گے اورانہیں تمام کلاسز میں سفر کی اجازت ہوگی۔
اس فیصلے کا اطلاق ملک بھر میں چلنے والی تمام ٹرینوں پر ہوگا۔