ویمنز ایشیاءٹی 20،بھارت نے پاکستان کو شکست دیدی

کوالالمپور میں ہونے والے ویمنز ایشیا ٹی 20 میچ میں بھارت نے پاکستان وؤمن ٹیم کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

ملائیشیا میں رواں ایونٹ میں ٹیموں کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے،جہاں ویمنز ٹی ٹونٹی ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے اہم میچ میں پاکستان اور روایتی حریف بھارت کی ٹیمیں کوالالمپور میں آمنے سامنے آئیں۔

قومی وومنز ٹیم نے بھارت کو جیت کیلئے 73 رنز کا ہدف دیا تھا۔ بھارت کی جانب سے بیشت نے 14 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو واپس پویلین کی راہ دکھائی، جب کہ ایس پانڈے، اے پٹیل،،پونم یادیو اور ڈی بی شرما نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کیں۔

پاکستان کی جانب سے کامیاب ترین بولر انعم امین رہیں، جنہوں نے 10 رنز کے عیوض 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ پاکستان کی جانب سے ثنا میر اور ناہیندہ خان ہی ڈبل فگر میں اسکور کرسکیں، جب کہ بھارت نے مقررہ اسکور 16.1 اوورز میں ہی حاصل کرلیا۔

اس سے قبل بھارتی ٹیم تین میچز جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست تھی۔ پاکستانی ٹیم بھی تین میچز جیت کر دوسرے اور بنگلہ دیشی ٹیم تین فتوحات حاصل کر کے تیسرے نمبر پر موجود تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: