تاریخ میں پہلی بار، پی کے دس اپر دیر سے خاتون امیدوار نامزد

الیکشن دو ہزار اٹھارہ کے لیے تحریک انصاف نے تاریخ میں پہلی مرتبہ پی کے دس اپر دیر  سے خاتون حمیدہ شاہد کو نامزد کردیا۔

رات گئے جاری کی گئی تحریک انصاف کی نئی لسٹ کےمطابق، پی کے دس اپر دیر ون سے خاتون امیدوار حمیدہ شاہد کو نامزد کردیا گیا ہے۔

اس سے قبل لسٹ میں نواب علی خان کا نام شامل کیا گیا تھا۔

اس سے قبل، خواتین کو یہاں سے ووٹ ڈالنے کی بھی اجازت نہیں تھی۔    حمیدہ شاہد تاریخ میں پی کے دس کے حلقے سے پہلی خاتون ہوں گی جو الیکشن لڑیں گی۔

حمیدہ شاہد کا عزم ہے کہ دیر کے مردوں کے معاشرے میں خواتین کے حقوق کی آواز اٹھاتی رہیں گی۔

اپنے اوپر اعتماد کرنے پر انہوں نے جماعت اور عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔ اور عزم کا اعادہ کیا کہ وہ تحریک انصاف کی توقعات پر پورا اتریں گی اور دیر کے پسماندہ طبقات کے لیے کام کریں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: