امریکی بحریہ کا ڈیٹا چرا لیا گیا، میڈیا رپورٹ

امریکی میڈیا کی رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ چینی ہیکروں نے امریکی بحریہ کے کنٹریکٹر کا ڈیٹا ہیک کیا ہے، جس میں انتہائی حساس نوعیت کی معلومات شامل ہیں۔

امریکی میڈیاکے مطابق ہیکرز نے نیو پورٹ روڈ آئی لینڈ میں کام کرنے والے امریکی بحریہ کے کنٹریکٹر کونشانہ بنایا گیا اور ڈیٹا کے ساتھ سپر سونک میزائل کے منصوبے سے متعلق معلومات بھی چوری کرلی گئی۔

ہیک کئے گئے 614 گیگا بائٹس مواد میں سی ڈریگن نامی پراجیکٹ اور آبدوزوں کے لیے مخصوص یونٹ کی الیکٹرانک وار فیئر لائبریری سے متعلق معلومات شامل ہیں۔

امریکی حکام کے مطابق یہ ہیکنگ جنوری اور فروری میں کی گئی،جبکہ ایف بی آئی حساس ڈیٹا چوری کیے جانے کے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: