فوزیہ قصوری نے تحریک انصاف کو خیرباد کہہ دیا

لاہور:  تحریک انصاف کی سینئر کارکن فوزیہ قصوری نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ فوزیہ قصوری نے عمران خان کو خط ارسال کر کے وجوہات سے آگاہ کیا۔

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما فوزیہ قصوری نے پارٹی سے استعفٰی دے دیا۔ فوزیہ قصوری نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ اپنا استعفیٰ پارٹی چیئرمین عمران خان اور دیگر پارٹی قائدین کو بھیج دیا ہے۔ فوزیہ قصوری کا اپنے خط میں کہنا تھا کہ میرے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کوئی سرپرائز نہیں ہونا چاہیے، سیاسی کیرئیر بنانے کیلئے پلیٹ فارم مہیا کرنے پر شکریہ ادا کرتی ہوں، 2013سے محسوس کیا کہ پارٹی تبدیلی کے خواہاں عوام کی نمائندہ نہیں رہی۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ آپ نے پارٹی کی باگ دوڑ ان کے ہاتھ سونپ دی جن کیخلاف ہم لڑتے رہے، اب میں پارٹی کا مزید دفاع کرنے کے قابل نہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: