سرحد پار فلموں میں کام کرنے کا کوئی ارادہ نہیں:ایمان علی

اداکارہ و ماڈل ایمان علی نے کہا ہے کہ فیشن انڈسٹری میں ٹی وی و فلمسٹارز کی آمد سے معیاری فیبرکس اور دیدہ زیب ڈیزائن منظر عام پر آئینگے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کرزمہ فلیگ شپ فیشن سٹور کی تعارفی تقریب میں کیا ۔اس موقع پر کومل شاہد، بسیرا خان، کائنات خان، عالیہ نجیب ، فوہا رضا، رمشا ناز، تنزیلہ خان، سمیراخان، ارم چنگیز ، ثنا ، سحر ، حور عبداللہ، ملیحہ وقاص، نداناصر، امجد بھٹی، احمر زاہد، عبداللہ ریاض، آمنہ گل، اسما عظمت ، عائشہ خان، زاہد علی، اقصیٰ عامر و دیگر بھی موجود تھے

ایمان علی نے کہا کم اور اچھا کام میری چوائس ہوتی ہے، ڈراموں و فلموں میں کام کرنے کیلئے وقت کیساتھ اچھے سکرپٹ کا انتخاب فنکار کی اپنی مرضی ہوتی ہے ، یہ کہنا درست نہیں کہ مجھے اردو نہیں آتی ،میرے گھر میں اردو ہی بولی جاتی ہے ،ادبی ذوق رکھتی ہوں۔ فیض احمد فیض میرے پسندیدہ شاعر ہیں۔
لوگ مرزاغالب کو پسند کرتے ہیں لیکن مجھے فیض سے دلی لگائو ہے ۔ بھارتی فلموں میں کام کرنے کے حوالے سے انکا کہنا تھا بھارتی فلم میں کام کرنے میں کوئی برائی نہیں لیکن سرحد پار فلموں میں کام کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔ بھارتی فلموں میں کام کرنے کی آفرز ملتی رہتی ہیں لیکن ملک میں مشکل کام کرنے میں مزا آتا ہے اورمیں ان مشکلات کو انجوائے کرتی ہوں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: