انسٹاگرام نے صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف کرادیا

سان فرانسسكو: (ویب ڈیسک) سماجی رابطوں کی مشہور ایپ “انسٹاگرام” نے اپنے صارفین کی سہولت کے لیے نیا فیچر متعارف کرا دیا، اس کی مدد سے صارف پوسٹوں کی بھرمار کو کم کر سکتا ہے۔

سماجی رابطوں کی مقبول ایپلی کیشن “انسٹاگرام” نے اپنے صارفین کے لیے ایسا فیچر متعارف کرایا ہے جس سے صارف زیادہ پوسٹس کرنے والے دوستوں کی پوسٹ کو خاموش کر سکتا ہے۔ ایک عرصے سے انسٹاگرام پر اس کی ضرورت محسوس کی جارہی تھی اور اس آپشن سے پہلے واحد حل یہی تھا کہ اس شخص کو فالو کرنا ہی چھوڑ دیا جائے۔ یہ نیا فیچر جلد ہی تمام صارفین کو دستیاب ہوگا۔

کسی کو بھی میوٹ کرنے کے لیے پوسٹ کے کنارے پر موجود مینیو بٹن سے میوٹ کا انتخاب کرکے پوسٹس کو روکا جاسکتا ہے اور دوسرے صارف کو اس کی کوئی اطلاع نہیں دی جاتی۔ واضح رہے کہ اسطرح کے آپشنز فیس بک اور ٹویٹر پر بھی موجود ہے اور فیس بک میں اسنوز بٹن کے نام سے مشہور ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: