سعودی عرب و دیگر ممالک میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا

 سعودی عرب میں 29 شعبان کو رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس ہوا تاہم چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد پہلا روزہ جمعرات 17 مئی کو ہوگا۔

اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات، عمان، جاپان، آسٹریلیا و دیگر ممالک میں بھی چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد ان ممالک میں بھی پہلا روزہ جمعرات 17 مئی کو ہوگا۔

خیال رہے کہ سعودی سپریم کورٹ نے رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ عوام الناس کھلی آنکھ یا خصوصی آلات سے چاند نظر آنے کی شہادت سپریم کورٹ میں رجسٹر کرائیں۔

سپریم کورٹ کی جانب سے چاند دیکھنے سے متعلق رویت ہلال کی نجی کمیٹیوں کو بھی تعاون کی ہدایت کی گئی تھی۔

سعودی عرب میں المجمعہ یونیورسٹی کے فلکیاتی ادارے نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ چاند شام 6:35 پر 286 درجہ شمال مغرب میں غروب ہو جائے گا جب کہ سورج 6:36 پر غروب ہوگا، اس طرح غروب آفتاب کے وقت ہلال کی عمر 3 گھنٹے 48 منٹ ہوگی اور پہلا روزہ جمعرات کو ہونے کا امکان ہے۔

علاوہ ازیں ٹوکیو میں بھی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا اور وہاں بھی چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

جاپان کی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں پہلا روزہ جمعرات 17 مئی کو ہوگا۔

آسٹریلیا کی نیشنل امام کونسل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آسٹریلیا میں رمضان کا آغاز جمعرات 17مئی سے ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: