تاریخی ٹیسٹ میچ : پاکستان نے آئر لینڈ کو شکست دیدی

پاکستان نے ٹیسٹ ڈیبیو کرنیوالی یورپی ٹیم آئر لینڈ کو تاریخی ٹیسٹ میں 5 وکٹوں سے شکست دیدی، امام الحق اور بابر اعظم نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔

ڈبلن میں کھیلے گئے تاریخی ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے میزبان آئر لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی، 160 رنز کا ہدف قومی ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔

 

آئر لینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں 339 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی، کیون اوبرائن نے شاندار سنچری اور اسٹورٹ تھامپسن نے نصف سنچری اسکور کی تھی۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم کا آغاز اچھا نہیں رہا، صرف 14 کے مجموعے پر 3 بلے باز اظہر علی 2، حارث سہیل 7 اور اسد شفیق ایک رن پر پویلین لوٹ گئے۔

امام الحق اور بابر اعظم نے ٹیم کو سہارا دیا، دونوں نے 126 رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، اوپنر نے 74 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ مڈل آرڈر بلے باز 59 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

میچ کی پہلی اننگز میں پاکستان ٹیم نے 310 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز ڈیکلیئر کردی تھی، آئر لینڈ پہلی اننگز میں 130 رنز پر ڈھیر ہوگیا، فالو آن کے نتیجے میں دوسری اننگز میں میزبان ٹیم نے 339 رنز بنائے تھے، پاکستان کو جیت کیلئے 160 رنز کا ہدف ملا جو اس نے 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: