عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی بغیر نقاب پہلی تصویرمنظر عام پر آگئی

عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی تصویرمنظر عام پر آگئی

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی اپنی تیسری اہلیہ بشری بی بی کے ساتھ بغیر نقاب کے تصویر منظر عام پر آگئی ہے۔ بنی گالہ میں بنائی گئی تصویر میں عمران اور بشری بی بی کے ساتھ فرح خان بھی موجود ہیں۔ واضح رہے کہ عمران خان کی تیسری شادی کے بعد اب تک کسی نے بھی بشری بی بی کو بغیر نقاب کے نہیں دیکھا تھا۔ تاہم اب ان کی بغیر نقاب کے تصویر منظر عام پر آگئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بشری بی بی کی یہ تصویر ان دونوں کے نکاح سے قبل بنی گالہ میں بنائی گئی تھی، جو اب منظر عام پر آئی ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق کرکٹر عمران خان نے بشری بی بی سے تیسری شادی کی ہے اس سے قبل وہ اپنی دو بیویوں کو طلاق دے چکے ہیں۔ عمران خان کی پہلی شادی جمائما خان سے ہوئی تھی جنہیں طلاق دینے کے ایک طویل عرصے بعد انہوں نے دوسری شادی ریحام خان سے کی تاہم یہ شادی بھی کامیاب نہ ہوئی اور جلد ہی دونوں میں علیحدگی ہوگی۔ ریحام خان کو طلاق دینے کے بعد عمران خان نے بشری بی بی سے تیسری شادی کی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

بیوٹی آف پاکستان کلچرل فیسٹیول 10ستمبر کولاہور میں ہوگا

لاہو(علی ہاشمی سے) بیوٹی آف پاکستان ایوارڈز کلچرل فیسٹیول کے نام سے خوبصورت کلچرل فیسٹیول 10ستمبر کو الحمرا ہال لاہور میں منعقد کیا ...