نواز شریف کا متنازع بیان،قومی سلامتی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب

واز شریف کے ممبئی حملوں سے متعلق متنازع بیان پر قومی سلامتی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پاک فوج کی تجویز پر اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا۔

سابق وزیراعظم نواز شریف میڈیا کو انٹرویو میں کہا تھا کہ ممبئی حملوں میں پاکستانی تنظیمیں ملوث ہیں، کیا غیر ریاستی عناصر کو اجازت ہونی چاہئے کہ وہ ممبئی جا کر 150 افراد کو قتل کردیں۔

ڈی جی آئی ایس پی کے بیان کے مطابق پاک فوج کی تجویز پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل (بروز پیر) اسلام آباد میں طلب کیا ہے، جس میں ممبئی حملوں سے متعلق سابق وزیراعظم کے بیان کا جائزہ لیا جائے گا۔

میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کو ممبئی حملوں پر مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شرف کے متنازع بیان کا جائزہ لینے کا مشورہ دیا گیا تھا

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: