‎آصف کمبوہ ایڈووکیٹ قیدیوں کی فلاح و بہبود کمیٹی کے معاون مقرر

لاہور(اے ایف چودھری)پاکپتن سے تعلق رکھنے والے لاہور ہائی کورٹ کے وکیل چودھری محمد آصف کمبوہ  کو لاہور ہائی کورٹ بار نے قیدیوں کی فلاح و بہبود کمیٹی  کا معاون مقرر  کر کے  نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

لاہور ہائی کورٹ بار کے خزانچی حافظ اللہ یار سپرا کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ چودھری محمد آصف کمبوہ کی تعیناتی لاہور ہائی کورٹ بار کے صدر انوار الحق پنوں کی نامزدگی پر کی گئی ہے۔

چودھری محمد آصف کمبوہ لاہور ہائی کورٹ ،سول کورٹس اور فیملی میٹرز میں کافی تجربہ رکھتے ہیں۔ انہیں سال 2018 اور2019 کے لیے لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے معاون برائے جیل اینڈ پرزنر ویلفیئر کمیٹی تعینات کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: