پنجاب، آزادکشمیر ، خیبرپختونخوا اور فاٹا میں زلزلہ

لاہور،اسلام آباد،پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں دوسری بار زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے اس پر لوگ گھروں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

واضح رہے کہ آج صبح بھی خیبرپختونخوااور پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے اور اس کی ریکٹر سکیل کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کے جھٹکے ہنگو، دیر، ایبٹ آباد، چترال، سوات، خیبرایجنسی، مانسہرہ ،چارسدہ، مالاکنڈ ،لاہور اسلام آباد،جہلم ،بھکر ،میانوالی ،فیصل آبادمنڈی بہاﺅالدین گجرات،راولپنڈی اور دیگر شہروں میں بھی محسوس کئے گئے ،ریکٹر سکیل پر زلزلے کے شدت 6.4 ریکارڈ کی گئی ،اس کا مرکزپاک افغان بارڈرتھا اوراس کی گہرائی 94 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے ، اس کے علاوہ بھارت میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پرلوگوں میںخوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں دفاتر اور دکانوں سے باہر نکل آئیں ،ابھی کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: