دہی کھائیں اور بلڈ پریشر،امراض قلب پر قابو پائیں

امریکی ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ دہی کا باقاعدہ استعمال بلڈ پریشر اورامراضِ قلب سے بچانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

واشنگٹن سے جاری خبروں کے مطابق امریکی ماہرین نے ایک سروے کے بعد انکشاف کیا ہے کہ دہی کا باقاعدہ استعمال بلڈ پریشر اور دل کے امراض سے بچاتا ہے۔

 

نرسز ہیلتھ سٹڈی کی جانب سے کی گئی اسٹڈی سے معلوم ہوا ہے کہ ہائی بلڈ پریشر، فالج اور امراضِ قلب کی بڑی وجہ ہے، اسی بنا پر اس کیفیت کو ’خاموش قاتل‘ کہا جاتا ہے۔ اس وقت دنیا بھر میں ایک ارب آبادی ہائی بلڈ پریشر کی شکار ہے تاہم دہی کا استعمال اس مرض کو قابو میں رکھتا ہے اور یوں دل کے متعدد امراض کا خطرہ بھی ٹل جاتا ہے۔

 

اس اسٹڈیز میں 30 سے 35 برس کی 55 ہزار ایسی خواتین کو شامل کیا گیا جنہیں بلند فشارِ خون کا عارضہ لاحق تھا جبکہ ساتھ ہی 40 سے 75 سال کے 18 ہزار مردوں کو بھی شامل کیا گیا اور کئی سال تک ان ہزاروں مرد و زن کا جائزہ لیا گیا۔ 1980 سے شروع کیے گئے مزکورہ سروے میں شرکاءسے مختلف وقفوں میں 61 سوالات کیے گئے۔

اس دوران شرکاءسے فالج، دل کے امراض اور دیگرکیفیات کے بارے میں بھی پوچھا گیا۔ ان میں سے جنہوں نے دہی کا باقاعدہ استعمال کیا تھا ان میں دل کے دورے کا خطرہ 30 فیصد تک کم دیکھا گیا جبکہ خواتین میں یہ شرح 19 فیصد تھی۔ اس سروے کے دوران 3 ہزار 300 خواتین اور 2 ہزار 148 مردوںکو دل، قلبی رگوں یا فالج وغیرہ کا حملہ ہوا۔

سروے کے پورے عرصے میں جنہوں نے ہفتے میں دو مرتبہ دہی کھایا تھا ان میں یہ خطرات 20 فیصد تک کم دیکھے گئے۔ تحقیقی ٹیم کے اہم رکن جسٹن بیونڈیا کا کہنا ہے کہ اس سے قبل قیاس کیا جاتا رہا تھا کہ دہی بلڈ پریشر معمول پر رکھتا ہے تاہم اب ہزاروں افراد پر کئے گئے 30 سالہ مطالعے سے یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ دہی جسم پر مفید اثرات مرتب کرتا ہے کیونکہ بلڈ پریشر میں مبتلا افراد پر دہی کے بہت اچھے اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ اس لحاظ سے یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ بلڈ پریشر میں دہی کا استعمال بہت مفید ثابت ہوسکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: