پیٹرولیم مصنوعات پراضافی ٹیکس،سپریم کورٹ نےوضاحت مانگ لی

پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسز کے اطلاق سے متعلق کیس کی سماعت میں عدالت نے متعلقہ اداروں سے وضاحت طلب کرلی۔ سپریم کورٹ نے حکم دیا ہے کہ متعلقہ وزارت اور ادارے فوری طور پر تحریری جواب داخل کریں۔

سپریم کورٹ میں پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسز کے اطلاق سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر اٹارنی جنرل بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔

چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر 25 فیصد ٹیکس لگتا رہا ہے، جب بھی عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہوتی ہے سیلز ٹیکس لگا دیا جاتا ہے، پیٹرولیم مصنوعات پر جب عوام کو ریلیف دینے کی باری آئے ٹیکس لگ جاتا ہے۔

جسٹس اعجازالاحسن نے استفسار کیا کہ پیٹرولیم مصنوعات پر کس قسم کے ٹیکسز کا اطلاق ہوتا ہے؟ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی کیا قیمتیں ہیں؟ یہاں پیٹر ولیم مصنوعات کی کیا قیمتیں ہیں؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ ہمارے ہاں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ہمارے ریجن سے کم ہیں۔

اس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ بھارت سے قیمتوں کا موازنہ نہ کریں، کیا بھارت کے ساتھ ہمارا آئی ٹی میں کوئی مقابلہ ہے؟ عدالت نے متعلقہ اداروں سےپیٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے وضاحت طلب کرلی کیس کی سماعت ایک ہفتہ تک ملتوی کر دی گئی۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ رواں سال فروری میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کی گئی تھی۔ درخواست ایڈووکیٹ پیر مظہر حسین شاہ شیرازی کی جانب سے دائر کی گئی تھی، جس میں وفاق، وزارت پٹرولیم، خزانہ اور اوگرا کو فریق بنایا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

یوسی پی میڈیا سکول کے زیراہتمام آزادی صحافت اور معاشرتی ذمہ داریوں پر سیمینار

یوسی پی لاہور: آزادی صحافت اور معاشرتی ذمہ داریوں پر سیمینار

یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب سکول آف میڈیا کے زیراہتمام ورلڈپریس فریڈم ڈے کے حوالے سے آزادی صحافت اور معاشرتی ذمہ داریو ں کے ...