منصور علی خان کا پاکستان میں ہارٹ ٹرانسپلانٹ کرانے سے انکار

سابق اولمپیئن اور ہاکی لیجنڈ منصور علی خان نے پاکستان میں منصوعی دل لگوانے سے انکار کردیا، کہتے ہیں میری خواہش ہے کہ دل کا آپریشن بھارت میں ہو۔
پاکستان ہاکی لیجنڈ گول کیپر منصور علی خان دل کے عارضے میں مبتلا ہیں، ان کے دل میں پیس یکر نصب ہے تاہم ان کے پھپھڑے اور گردے بھی شدید متاثر ہورہے ہیں۔
سابق اولمپیئن نے پاکستان میں مصنوعی دل لگوانے سے انکار کردیا، ان کی ضد ہے کہ ہارٹ ٹرانسپلانٹ بھارت میں ہو۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منصور نے کہا کہ میری خواہش ہے دل کا آپریشن بھارت میں ہو، پاکستان میں سہولتیں نہیں، 6 ماہ سے ایک سال لگ سکتا ہے، پاکستانی ڈاکٹرز میکینکل ہارٹ لگانا چاہتے ہیں۔
ڈاکٹرز کے مطابق منصور کے دل نے 80 فیصد تک کام کرنا چھوڑ دیا ہے، جس کے باعث ہاکی اسٹار کافی عرصہ سے شدید تکلیف کا شکار ہیں، مرض کی شدت کے باعث دیگر اعضاء پر بھی اس کا برا اثر پڑ رہا ہے۔

پاکستانی اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی نے بھی معروف ہاکی گول کیپر کی عیادت کرکے ان کے علاج کے تمام اخراجات برداشت کرنے کا اعلان کیا تھا، بوم بوم آفریدی کا کہنا تھا کہ علاج پاکستان میں ہو یا بیرون ملک ہر طرح سے منصور کی مدد کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: