’’یہ کام ہوا تو پھر پارٹی میں نہیں رہوں گا‘‘

سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) سے رشتہ اور ناطہ قائم رکھنا چاہتا ہوں لیکن پارٹی کو گھر کی لونڈی بنایاگیا تو شاید پارٹی سے بھی رشتہ نہ رہے۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ 34سال سے نواز شریف اور سینئر اکابرین سے مل کر پارٹی کی داغ بیل رکھی تاہم اب میاں نواز شریف سے وہ روابط نہیں اور وہ سلسلہ شاید نہیں جو مسلم لیگ (ن) سے ہے، میرے ٹکٹ کا فیصلہ پارٹی نے کرناہے نہ کسی پارلیمانی بورڈ نے، میں نے الیکشن کس پارٹی کے پلیٹ فارم سے لڑناہے یہ فیصلہ میں نے کرناہے اور بہت جلد یہ فیصلہ کروں گا کہ کس پلیٹ فارم سے الیکشن لڑوں۔
چوہدری نثارعلی خان نے کہا کہ عمر ان خان سے میری ذاتی دوستی رہی ہے سیاسی تعلق نہیں رہا اور گزشتہ ساڑھے 3سال سے عمران خان سے براہ راست یا بلواسطہ کوئی رابطہ نہیں، عمران اور زرداری کا سیاسی طورپر ہاتھ ملانا اچھا شگون ہے جب کہ میری اور آصف زرداری کی سیاست بہت مختلف ہے اگر نظریات ملتے ہوں تو ایک جگہ بیٹھنے میں کوئی مسئلہ نہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

اب لوڈشیڈنگ کی ذمہ داری ہماری نہیں ہوگی،شہبازشریف

شہبازشریف نےکہاہےکہ پنجاب میں مسلم لیگ نون کی حکومت کی مدت پوری ہوگئی،اب کل کولوڈشیڈنگ ہوتوہماری حکومت ذمہ دار نہیں ہوگی۔ لاہورمیں ایک ...