دورہ پاکستان ،ویسٹ انڈیز کی ٹیم کراچی پہنچ گئی

پاکستان کے ساتھ تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لئے ویسٹ انڈیز کی ٹیم کراچی پہنچ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کی 11رکنی ٹیم اور آفیشلز کراچی ائیر پورٹ پر پہنچ گئے جہاں انہیں سخت سیکورٹی حصار میں نجی ہوٹل منتقل کیا جائے گا۔ائیر پورٹ پر ان کااستقبال صوبائی وزیر کھیل نے کیا ۔

پی سی بی چیرمین نجم سیٹھی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز کے 11 کھلاڑی پہنچ چکے ہیں باقی کھلاڑی کل پہنچے گیں۔

تین ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ کل نیشنل سٹیڈیم کراچی میں رات آٹھ بجے کھیلاجائے گا جس کے لئے پاکستان کی 12رکنی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

ویمنز ایشیاءٹی 20،بھارت نے پاکستان کو شکست دیدی

کوالالمپور میں ہونے والے ویمنز ایشیا ٹی 20 میچ میں بھارت نے پاکستان وؤمن ٹیم کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ ...