عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما پر جرمانہ عائد کر دیا

سوہاوا کی سیشن عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق امیدوار قومی اسمبلی چوہدری ثقلین کے خلاف ہتک عزت کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئےانہیں ایک لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ جرمانہ ادا نہ کرنے پر  انہیں چھ ماہ قید بھی بھگتنا ہو گی  ۔
تفصیلات کے مطابق این اے 66 جہلم سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے رہنما چوہدری ثقلین نے 30 جون 2016 کو  مقامی تاجر چوہدری طارق کے خلاف ایک پریس کانفرنس کی تھی جس میں انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ اشتہاریوں کو پناہ دینے کیلئے چوہدری طارق نے پناہ گاہیں قائم کی ہوئی ہیں اور اُن کی وجہ سے علاقے میں جرائم میں اضافہ ہو رہاہے جس پر چوہدری طارق نے پی ٹی آئی رہنما کے خلاف سیشن عدالت میں  ہتک عزت کا دعویٰ  دائر کیا تھا جس کا فیصلہ آج ایڈیشنل سیشن جج سوہاوہ لیاقت علی رانجھا نے سنا دیاہے،سیشن جج نے اپنے فیصلے میں  پی ٹی آئی رہنما چوہدری ثقلین کو فوری طور  پرایک لاکھ روپے جرمانہ جمع کروانے کا حکم دیا گیاہے جبکہ جرمانہ ادا نہ کرنے پر چھ ماہ کی قید کا بھی حکم سنا یا گیاہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: