فواد خان اور دپیکا پڈوکون اب ایک ساتھ کیا کرنے جارہے ہیں

فواد خان اور دپیکا پڈوکون اب ایک ساتھ کیا کرنے جارہے ہیں

پاکستانی اداکارفواد خان اور بالی ووڈ کی دپیکا پڈوکون دوسال بعد ایک بار پھر ایک ساتھ نظر آئیں گے۔
تفصیلات کے مطابق دپیکا پڈوکون اور فواد خان کی جوڑی کل دبئی میں ہونے والے ایک اسٹیج شو کے دوران تقریباً دوسال بعد ایک بار پھر جلوے بکھیرتی نظرآئے گی۔ تقریب میں فواد اور دپیکا کے علاوہ اداکارہ ودیا بالن، جیکی شروف اورعرفان خان سمیت بالی ووڈ کے متعدد اداکار جلوے بکھیریں گے۔
اس سے قبل دونوں اسٹارز نے ایک ساتھ تقریباً دوسال پہلے ممبئی میں ایک تقریب میں بطور شو اسٹاپر شرکت کی تھی اور اپنی خوبصورت کیمسٹری سے تمام لوگوں کے دل جیت لیے تھے۔ دپیکا کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے فواد خان کا کہنا تھا کہ دپیکا کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ نہایت خوشگوار ہے، اور اس وقت میں کیا محسوس کررہا ہوں اسے الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

لیجنڈری اداکارہ مدھو بالا کی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان

لیجنڈری اداکارہ مدھو بالا کی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان

لیجنڈری اداکارہ مدھو بالا کی بہن مدھر بھوشن نے ان کی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان کیا ہے۔ مدھو بالا نے بالی ...