فتح اللہ گولن سے تعلق ،70فوجی افسران کی گرفتاری کا حکم

ترکی میں فتح اللہ گولن سے تعلق کےشبہ اور2016میںفوجی بغاوت کے الزام میں 70آرمی آفیسرز کی گرفتاری کا حکم دیا گیا ہے۔یہ تمام آفیسرز حاضر سروس تھے ہیں۔

گرفتاری کا حکم ترک حکومت کے وکیل کی جانب سے جا ری کیا گیا ،گرفتاری کے حکم پر عملدرآمد کیلئے ترکی کے38صوبوں میں پولیس کی جانب سے آپریشن کا عمل شروع کر دیا گیاہے۔

ترک میڈیا رپورٹس کے مطابق جن آرمی آفیسرزکی گرفتاری کا حکم دیا گیا ہے ان پر ایک الزام یہ بھی ہے کہ ان افسران نے فتح اللہ گولن کی تحریک کیلئے طلاب علموں کو بھرتی کیا۔

واضح رہے کہ ترکی کی حکومت کی جانب سے فتح اللہ گلن پر حکومت مخالف پروپیگنڈا کرنے کا الزام عائد کیا جاتا ہے۔

امریکی خبر رساں ایجنسی ’اے پی‘ نے ترکی کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’اناطولو‘ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ پولیس کے پاس تاجروں اور فتح اللہ گلن سے منسلک ’آسیا‘ بینک کے ملازمین سمیت 140 افراد کے وارنٹ گرفتاری موجود ہیں، جن میں سے 101 کو استنبول سمیت ترکی کے 9 شہروں سے گرفتار کیا گیا۔

واضح رہے کہ ترک حکومت نے فتح اللہ گولن کی تحریک کو دہشت گرد تنظیم قرار دے رکھا ہے اور ان سے وابستہ اخبارات، ٹی وی اسٹیشنزاور دیگر معاملات کو قبضے میں لینے کے ساتھ ان کے حامیوں کو بھی حراست میں لیا جارہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: