بچوں کا بھاری بیگ،وزیرتعلیم نے کمیٹی تشکیل دیدی

وزیر تعلیم خیبرپختونخوا نے بچوں کے بھاری اسکول بیگوں سے متعلق معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے اسپیشل سیکریٹری تعلیم کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی۔ کمیٹی اسکول بیگ کا وزن عالمی معیار پر رکھنے کی سفارش دے گی۔
وزیر تعلیم خیبرپختونخوا نے بچوں کو بھار ی بھر کم اسکول بیگز سے نجات کیلئے کمیٹی قائم کردی ہے۔ کمیٹی تین ہفتوں میں اپنی تجاویز محکمہ تعلیم کو پیش کرے گی۔

محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا کے مطابق کتابوں کے بوجھ سے بچوں کے ذہنوں پر پڑنے والے منفی اثرات کے پیش نظر اسکول بیگ کا وزن گھٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس مقصد کے لئے اسپیشل سیکریٹری تعلیم کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی گئی ہے ۔ ڈائریکٹر پی آئی ٹی ای اور ڈائریکٹر ایجوکیشن کمیٹی ممبران ہوںگے۔
محکمہ تعلیم کے مطابق کمیٹی طبی ماہرین کی رائے اور عالمی معیار کو مدنظر رکھتے ہوئے اسکول بیگ کے وزن کا تعین کرے گی۔ محکمہ تعلیم کے مطابق اسکول بیگ طالب علم کے اپنے وزن کے دس فیصد سے زیادہ نہ ہو، جبکہ اسکول میں طلباء کے لیے الماری یا لاکرز فراہم کرنے کی تجویزبھی زیر غور ہے۔
محکمہ تعلیم کے مطابق کمیٹی 3 ہفتوں میں اسکول بیگ کا وزن کم کرنے سے متعلق اپنی تجاویز دینے کی پابند ہوگی۔
واضح رہے کہ ہفتہ کے روز عباسی شہید اسپتال کے ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے کراچی کے تمام اسکول پرنسپلز کو خط لکھا تھا، جس میں کہا گیا کہ بھاری بیگز اسکول کے طلبہ کیلئے بیماریوں کا باعث ہیں، بھاری بھرکم بیگ بچوں کی گردن، کمر اور سر درد کا باعث بنتے ہیں۔

خط میں والدین کو بھی خبردار کیا گیا ہے کہ بچوں کیلئے وزنی بیگز نقصاندہ ہیں، اسکول پرنسپلز ٹائم ٹیبل کے حساب سے کاپیاں اور کتابیں منگوائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: