برطانیہ میں مسلمان شدید خوف کا شکار ہوگئے۔ برطانیہ بھر میں نامعلوم افراد مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز پمفلٹس نقسیم کررہے ہیں۔
پَنش آمسلم (مسلمان کو سزا دو) کے نام سے پمفلٹ لوگوں کے گھروں پر بھیجا جارہا ہے۔ پمفلٹ پر لکھا ہے کہ مسلمانوں کو تکلیف دینے پر پوائنٹس ملیں گے اور انعامات بھی۔ان پمفلسٹس کے ذریعے مسلمانوں پرحملہ کرنے پر اکسایا جارہا ہئ۔
برطانیہ میں پنش آ مسلم ڈے منانے کا اعلان کر کے مسلمانوں کے خلاف ان نفرت نفرت انگیز پمفلٹس کے ذریعے انعام کا لاچ دیکر ترغیب دی جارہی ہے کہ مسلمان کو گالی دینے کے 10 پوائنٹس اور خواتین کا حجاب کھینچنے کے 25 پوائنٹس ہیں ۔
صورتحال سے برطانیہ کے مسلمان خوف میں مبتلا ہیں جبکہ پولیس گھروں پر پمفلٹس بھیجنے والوں کا کھوج لگا رہی ہے