کس کس کومفت ٹکٹ چاہیے، نجم سیٹھی کا بڑا اعلان

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) تھری میں سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے اور پاکستانی بے صبری سے لاہور اور کراچی میں ہونے والے میچوں کا انتظار کر رہے ہیں لیکن اس کیساتھ ہی مفت ٹکٹوں کے خواہشمند افراد بھی حرکت میں آ چکے ہیں۔

چیئرمین نجم سیٹھی نے ایسے افراد کو مفت مشورہ دے کر پاکستانی قوم کو خوش کر دیا ہے کیونکہ انہوں نے میچوں کیلئے مفت ٹکٹیں دینے سے صاف انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ میں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں سے بھی کہتا ہے کہ وہ مجھ سے مفت پاسز مت مانگیں۔
نجم سیٹھی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ ”میں دوستوں، رشتہ داروں، حکومتی ارکان، اعلیٰ عہدیدار ، وی آئی پی لوگوں اور وی آئی پی بننے کی خواہش کرنے والے لوگوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ سب یا تو آن لائن ٹکٹ خریدیں یا پھر لاہور کراچی میں موجود ٹی سی ایس سنٹرز سے ٹکٹیں خریدیں۔
برائے مہربانی مجھ سے مفت پاسز کا تقاضا مت کریں، آپ سب پیسوں کے عوض ٹکٹیں خریدنے کی استطاعت رکھتے ہیں، بہت بہت شکریہ!!!“

نجم سیٹھی کے اس اعلان سے پاکستان میں وی آئی پی کلچر کے مخالف عام پاکستانی شہری بہت خوش ہیں جن کا کہنا ہے کہ مفت ٹکٹیں دے پر اپنوں کو نوازنے کی روایت ختم کرنا خوش آئند اقدام ہے اور جو بھی میچ دیکھنے کا خواہشمند ہے، اسے اپنی جیب سے ہی ٹکٹ خریدنا چاہئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: