پی آئی اے پرواز کی پیرس آمد،ہیروئن برآمد

: اسلام آباد سے پیرس پہنچنے والی پی آئی اے کی کو پیرس ایئرپورٹ پر سیکیورٹی حکام نے گھیرے میں لے لیا، بعد ازاں تلاشی کے دوران فضائی میزبان سے ہیروئن برآمد کی گئی، جس پر سیکیورٹی حکام نے فضائی میزبان کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی کے749 کے فضائی میزبان سے پیرس میں منشیات برآمد ہونے کا واقعہ پیش آیا، جس کے بعد اسے فرانسیسی حکام نے اسے حراست میں لے لیا ہے۔

پی آئی اے ترجمان مشہود تاجور کہتے ہیں کہ فضائی میزبان سے کتنی منشیات برآمد ہوئی یہ ابھی فرانسیسی حکام نے نہیں بتایا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی چیکنگ پی آئی اے کی ذمے داری نہیں ہوتی، سیکیورٹی مراحل سے گزار کر منشیات کو طیارے میں کیسے پہنچایا گیا یہ ایک سوالیہ نشان ہے ؟

پی آئی اے کے مطابق واقعہ کے بعد فضائی میزبان کو معطل کردیا گیا ہے اور الزامات ثابت ہوئے تو انہیں نوکری سے بھی برخاست کر دیا جائے گا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق تلاشی کے بعد پرواز کو شیڈول کے مطابق پاکستان روانہ کردیا گیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: