حلقہ بندیوں کے نقشے لیک کرنے والے دوافسران معطل

الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کے نقشے لیک کرنے والے دو افسران کو معطل کردیا۔

حلقہ بندیوں کے نقشے لیک کرنے والے دونوں افسران کو چیف الیکشن کمشنر کی ہدایت پر فی الفور تین ماہ کے لیے معطل کردیا گیا۔

معطل ہونے والوں میں ڈپٹی ڈائریکٹر الیکشنز عاطف رحیم اور ڈپٹی ڈائریکٹر بجٹ محمد سرور شامل ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر نے دونوں ڈپٹی ڈائریکٹر زکے خلاف انکوائری کا حکم بھی دے دیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر وقاص ملک کو الیکشن اور عابد شاہ کو بجٹ کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: