عمران خان شریف خاندان کیخلاف اہم دستاویزات سامنے لے آئے

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف برٹش ورجن آئی لینڈ فنانشل انویسٹی فیشن ایجنسی کی دستاویزات منظرعام پرلے آئے ۔ ایف آئی اے نےدستاویزات جے آئی ٹی کے واجد ضیا کے نام لکھے تھے ۔

پاناما کیس کے فیصلے کے بعد نااہل قرار پانے سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے بچوں ، داماد کو نیب ریفرنسزکا سامنا ہے تو ایسے میں ان کے سب سے بڑے مخالف عمران خان ایک بار پھر میدان میں آگئے۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان نے لکھا کہ برٹش ورجن آئیلینڈ کی فنانشنل انوسٹیگشن ایجنسی کی دستاویز سے مکمل طور پر ثابت ہوتا ہے کہ مریم نواز ہی اربوں روپے مالیت کے مےفیئرز فلیٹس کی مالک ہیں، انکا اپنا کوئی ذریعہ آمدن نہیں چنانچہ یہ پیسہ نواز شریف نے چرایا اور بیٹی کے نام پر منی لانڈرنگ کرکے باہر بھجوایا ہے

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے پیغام میں عمران خان نے لکھا کہ برٹش ورجن آئی لینڈ کی فناننشل انویسٹیگیشن ایجنسی کی دستاویزات سے ثابت ہوتا ہے کہ مریم ہی مے فیئر فلیٹس کی مالکن ہیں ، مریم کے پاس ذرائع آمدن کا کوئی ثبوت نہیں۔

 عمران خان نے لکھا کہ پاکستان سے پیسہ چوری کرکے باہر بھیجا گیا ، دستاویزات کیلبری فونٹ اور مریم کے جھوٹ کا بھانڈا پھوڑ رہے ہیں۔

عمران خان نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ یہ دستاویزات قطری خطوط، ٹرسٹ ڈیڈ اور کیلبری جیسے تمام جھوٹ بےنقاب کرتی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: