چیئرمین پاکستان تحریک انصاف برٹش ورجن آئی لینڈ فنانشل انویسٹی فیشن ایجنسی کی دستاویزات منظرعام پرلے آئے ۔ ایف آئی اے نےدستاویزات جے آئی ٹی کے واجد ضیا کے نام لکھے تھے ۔
پاناما کیس کے فیصلے کے بعد نااہل قرار پانے سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے بچوں ، داماد کو نیب ریفرنسزکا سامنا ہے تو ایسے میں ان کے سب سے بڑے مخالف عمران خان ایک بار پھر میدان میں آگئے۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان نے لکھا کہ برٹش ورجن آئیلینڈ کی فنانشنل انوسٹیگشن ایجنسی کی دستاویز سے مکمل طور پر ثابت ہوتا ہے کہ مریم نواز ہی اربوں روپے مالیت کے مےفیئرز فلیٹس کی مالک ہیں، انکا اپنا کوئی ذریعہ آمدن نہیں چنانچہ یہ پیسہ نواز شریف نے چرایا اور بیٹی کے نام پر منی لانڈرنگ کرکے باہر بھجوایا ہے
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے پیغام میں عمران خان نے لکھا کہ برٹش ورجن آئی لینڈ کی فناننشل انویسٹیگیشن ایجنسی کی دستاویزات سے ثابت ہوتا ہے کہ مریم ہی مے فیئر فلیٹس کی مالکن ہیں ، مریم کے پاس ذرائع آمدن کا کوئی ثبوت نہیں۔