ٹیکنالوجی کے شعبہ میں دنیا کی امیر ترین خواتین

زندگی کے مختلف شعبوں کی طرح ٹیکنالوجی کے شعبہ میں بھی خواتین مردوں کے ساتھ ساتھ ہیں اور اپنی صلاحیتوں کا بھر پور اظہار کرتے ہوئے خوب دولت سمیٹی ہے۔

ٹیکنالوجی کی دنیا کی امیر ترین خواتین میں زیادہ کا تعلق امریکا سے ہے۔ جن میں سب سے آگے شیرل سینڈبرگ ہیں ۔ وہ 2008 سے فیس بک سے بطور چیف آپریٹنگ آفیسر وابستہ ہیں۔ شیرل کی کل اثاثوں کی مالیت ایک ارب 60 کروڑ ہے ۔

تھائی لی ہین نامی ایک اور امریکی خاتون آئی ٹی سے وابستہ کمپنی کی سی ای او ہیں اور ان کے اثاثوں کی مالیت بھی ایک ارب 60کروڑ ڈالر ہے۔

بھارتی نژاد امریکی جے شری اولال کا تعلق بھی امریکا سے ہے، جو آریسٹا نیٹ ورکس سے وابستہ ہیں اور ان کےاثاثوں کی مالیت ایک ارب 30 کروڑ ڈالر ہے۔ میگ وٹمین نامی امریکی خاتون کے اثاثوں کی مالیت 3 ارب 20 کروڑ ڈالر ہے وہ کمپیوٹر ساز ادارے ہیولٹ پیکارڈ میں بطور چیف آپریٹنگ آفیسر کام کر رہی ہیں ۔

اس فہرست میں چین سے تعلق رکھنے والی لوسی پینگ علی بابا گروپ میں بطور ایگزیکٹو چیئرمین تعینات ہیں۔ لوسی کے اثاثوں کی مالیت ایک ارب 10 کروڑ ڈالر ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: