بھارتی اداکارہ نےاسلام قبول کرکےمسلمان اداکارسےشادی کرلی

معروف بھارتی اداکارہ دپیکا کاکڑ نے اسلام قبول کرکے اداکار شعیب ابراہیم سے شادی کرلی۔

بھارتی ذرائع ابلاغ سے جاری خبروں کے مطابق بھارتی ڈرامہ سیریل سسرال سمر کا سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ دپیکا کاکڑ نے مسلمان اداکار شعیب ابراہیم سے اسلام قبول کرنے کے بعد شادی کرلی۔

اسلام قبول کرنے کے بعد دپیکا نے اپنا اسلامی نام فائزہ رکھا ہے، جب کہ ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے۔

اسلام قبول کرنے سے متعلق فائزہ (دپیکا) کا کہنا ہے کہ یہ میرا نجی معاملہ ہے اور میں میڈیا پر اس سے متعلق بات کرنا مناسب نہیں سمجھتی۔

شادی میں دونوں کی جانب سے صرف قریبی افراد کو ہی مدعو کیا گیا تھا، جب کہ شادی بھی اسلامی طریقے سے کی گئی، جس میں نکاح کے بعد ولیمے کا بھی اہتمام کیا گیا۔ دونوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر شادی کی تصاویر بھی مداحوں کیلئے شیئر کی گئی ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: