لاہورقلندرزنےپی ایس ایل3 میں پہلی کامیابی حاصل کرلی

لاہور قلندرزنے ملتان سلطانز کو6 وکٹ سے شکست دے دی۔ ملتان کی پوری ٹیم لاہورقلندرز کےسامنے114 رنز بناکرآؤٹ ہوگئی تھی۔نوجوان فاسٹ بالرشاہین آفریدی نے 4رنز دے کر5وکٹ حاصل کی تھیں ۔

دبئی میں پی ایس ایل تھری کے 20ویں میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرزکو نسبتا کم ہدف دیاتھا۔ نوجوان فاسٹ بالرشاہین آفریدی نےصرف چاراعشاریہ تین اوورزمیں4رنزدے کر5وکٹ حاصل کیں۔ انھیں مین آف دی میچ کاایوارڈ بھی دیاگیا۔

لاہور کی ٹیم نے ہدف کاتعاقب محتاط اندازمیں کیا۔ ڈیویچ نے 33 رنز بنائے۔انھوں شعیب ملک نے آؤٹ کیا۔فخر زمان 16 رنز پرآؤٹ ہوئے۔آغاسلمان 3 رنزپرآؤٹ ہوئے۔گلریزصدف16 رنز پرآؤٹ ہوئے

ملتان کی جانب سے محمد عرفان،سیف بدر اور شعیب ملک نے ایک ایک وکٹ حاصل کئے۔

اس سے قبل ملتان کے اوپنرز احمد شہزاد اور کمارسنگاکارا نے ٹیم کو62 رنز کااسٹارٹ دیا۔ سنگاکارا 45 رنزبناکر نارائن کی گیندپرآؤٹ ہوئے۔ احمدشہزاد نے 32 رنزاسکورکئے۔ صہیب مقصودصرف 16 رنز بناکر سکے۔ کپتان شعیب ملک کا اسکور تین رنز رہا۔پولارڈ نے9 رنز بنائے۔

لاہور کی جانب سے شاہین آفریدی کی 5 وکٹ کے علاوہ نارائین نے 2 وکٹ حاصل کئے۔ سہیل خان اور میک کلیناگن نے ایک ایک وکٹ حاصل کئے

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: