چینی شخص کے دماغ سے کیچوے کے انڈے نکال لئے گئے

چینی شخص کے دماغ سے کیچوے کے انڈے نکال لئے گئے

چین میں ایک 46 سالہ شخص 6 ماہ تک شدید سر درد، دورے اور متلی برداشت کرنے کے بعد جب اسپتال پہنچا تو ڈاکٹر اُس کے دماغ میں کیچوے کے تیس انڈے دیکھ کر دنگ رہ گئے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ان میں سے کئی انڈوں میں سے ٹیپ ورم کے بچے بھی نکل پڑے تھے جن کی لمبائی ایک سینٹی میٹر تک پہنچ گئی تھی۔

ماہرین کو یقین ہے کہ یہ کیڑے کچا گوشت کھانے کی وجہ سے مریض کے دماغ میں پہنچے۔

ڈاکٹروں نے آپریشن کرکے بڑی احتیاط سے تمام انڈے اُس کے دماغ سے نکال لیے ، دماغ میں رہ جانے والے کیڑوں کو بعد میں دواؤں کے ذریعے ختم کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

گڈ بائے فوکسی، اگلے برس اب یہ گاڑی نہیں بنے گی

گڈ بائے فوکسی

موٹر کمپنی ووکس ویگن نے اعلان کیا ہے کہ وہ سنہ 2019 میں اپنی 80 ...