بالی ووڈ کی سپورٹنگ ایکٹریس شمی چل بسیں

100 سے زائد فلموں اور ٹی وی شوز میں اداکاری کے جوہر دکھانےوالی نامور اداکارہ شمی’ آنٹی‘ 89 برس کی عمر میں چل بسیں۔

ان کا اصل نام نرگس ربادی تھا لیکن انہیں فلم نگری میں ‘شمی آنٹی کے نام سے پکارا جاتا تھا۔ انہوں نے اپنے فلمی کیرئیر میں ہر کردار کو دل سے نبھایا خواہ وہ مزاحیہ ہو یا سنجیدہ۔

بالی ووڈ کی سپورٹنگ ایکٹریس شمی چل بسیں

ربادی 1931 ءمیں ممبئی میں پیدا ہوئی ،ان کا تعلق پارسی خاندان سے تھا ۔3 سال کی عمر میں ربادی کے والد کا انتقال ہوگیا تھا جس کے بعد ربادی ان کی والدہ اور بہن اکیلے ہوگئے تھے چونکہ گھر میں کوئی کمانے والا نہیں تھا اس لیے انہوں نے اور ان کی بہن نے کافی چھوٹی عمر میں گھر کی ذمہ داریاں سنبھا ل لی تھیں۔

ربادی کے ماما جو فلم میکر محبوب خان کے ساتھ کام کرتے تھے ،ان کے قریبی دوست شیخ مختارکو فلم کے لیے سیکنڈ ہیروئن کی تلاش تھی جس پر چننوماما نے اپنی بھانجی ربادی کا ذکر کیا تو انہوں نے کہا ٹھیک ہے لے آئو اسے ،ربادی یہ سن کر کافی ڈر گئی تھی کیونکہ پارسی ہونے کی وجہ سے ان کو ہندی کم آتی تھیں لیکن چننوماما نے ان کو حوصلہ دیا اور جب انہوں نے شیخ مختار کے سامنے آڈیشن دیا تو وہ کچھ دیر کے لیے ہکا بکا رہ گئے۔

بالی ووڈ کی سپورٹنگ ایکٹریس شمی چل بسیں

پھر انہوں نے ان کا نام نرگس ربادی سے شمی رکھ دیا کیونکہ اس وقت انڈسٹری میں ایک اور نرگس موجود تھیں پھر انہوں نے ان کو اپنی فلم ’’ استاد پیدرو‘‘ کے لیے سائن کرلیا۔ 1949ء میں ریلیز ہونے والی اس فلم میں ربادی کی عمر صرف 18 سال تھی۔

سپر ہٹ فلم استاد پیدرو کے بعد شمی نے200 سےزائد فلموں میں اداکاری کے جوہر بھی دکھائے جن میں الزام،پہلی جھلک،بندش آزاد،کلی نمبر1، گوپی کشن، ہم ساتھ ساتھ ہیں،جیسی کئی کامیاب فلمیں شامل ہیں۔

بالی ووڈ کی سپورٹنگ ایکٹریس شمی چل بسیں

2002 کے بعد شمی کو کام ملنا کچھ کم ہوگیا تھا کیونکہ ان کی عمر اب زیادہ ہوگئی تھی ۔ان کی آخری فلم ’شیریں فرہادکی تو نکل پڑی‘ تھی جو 2013 میں ریلیز ہوئی تھی۔

انہوں نے تقریباساری فلموں میں سپورٹنگ رول کیے ۔ آج 6 مارچ 2018 کو 86 برس میں وہ عظیم اداکارہ چل بسیں۔

شمی کے بچھڑنے کی خبر بالی وڈ شہنشاہ امیتابھ بچن نے ٹوئیٹر پر دی اور اظہار افسوس کیا۔انہوں نے ان کی ایک یادگار تصویر پوسٹ کرتے ہوئے دکھ کے ساتھ بتایا کہ اداکارہ شدید علالت کے باعث بچھڑ گئیں اور لکھا کہ آہستہ آہستہ سب دور جارہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: