سینیٹ الیکشن میں کس کی کیا قیمت لگی؟سب سامنے آگیا

سینیٹ الیکشن میں ارکان نے اپنے ووٹ کی کیا قیمت لگائی؟ سب سامنے آ گیا۔ سندھ اسمبلی کے ارکان سب سے سستے نکلے جبکہ سب سے مہنگے دام بلوچستان اسمبلی میں لگے۔ خیبرپختونخوا میں بھی پیسہ پانی کی طرح بہایا گیا۔ پنجاب کے اٹھارہ ووٹوں کی کہانی بھی سامنے آگئی۔

سماء کو موصول تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی ارکان کی مارکیٹ مندی کا شکار رہی۔ سندھ کے بیس ایم پی ایزکے ووٹوں کی قیمت دس کروڑلگی۔ کوئی ایم پی اے سترلاکھ تو کوئی پچاس لاکھ میں مان گیا۔

ضمیر فروش ایم پی ایزکواسکیموں کا لالچ بھی دیا گیا۔ خیبرپختنوخوا میں بھاؤ عروج پر رہا۔ ضمیر فروش ارکان اسمبلی نے ایک ارب پچانوے کروڑ بٹور لیے۔ ایک جماعت نے پچیس ایم پی ایز پچہتر کروڑ میں خریدے جبکہ دوسری نے چالیس ایم پی ایز پر ایک ارب بیس کروڑ روپے لٹائے۔

پنجاب میں اٹھارہ اضافی ووٹوں کی کہانی بھی کھل گئی۔ پنجاب میں فی ایم پی اے ایک کروڑ پر بک گیا۔

بلوچستان میں تو آوے کا آوا ہی بگڑا نکلا۔ یہاں ہر ووٹ پر تگڑے نوٹ ملے۔ فی ایم پی اے پانچ سے بارہ کروڑ میں فروخت ہوا۔ سات ایم پی ایز نے تقریبا پینتیس کروڑ روپے سے اپنی جیبیں گرم کیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: