نہال ہاشمی کی خالی سینیٹ نشست پر اسد اشرف کامیاب

مسلم لیگ ن کے نااہل ہونے والے سینیٹر نہال ہاشمی کی خالی نشست پر پنجاب اسمبلی میں آج ووٹنگ ہوئی، جس کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار ڈاکٹر اسد اشرف کامیاب قرار پائے ہیں۔
پنجاب اسمبلی میں آج سینیٹ کی خالی نشست پر صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک ووٹنگ ہوئی، جس میں وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے علاوہ دیگر اراکین اسمبلی نے بھی حصہ لیا اور اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔
ریٹرنگ افسر نے دو اراکین ملک وحید اور ثوبیہ انور کے ووٹ مسترد کردیے، مہر لگانے کے بعد ووٹ صوبائی وزیر کو دکھانے کے الزام میں وحیدگل کا اور ووٹ پر غلط نشان لگانے پر ثوبیہ انور کا ووٹ مسترد کردیا گیا ، حزب اختلاف کی جانب سے ملک وحیدکے اس عمل پر احتجاج بھی کیاگیا۔
مذکورہ نشست پر ن لیگ کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار ڈاکٹر اسد اشرف اور پی ٹی آئی کی ڈاکٹر زرقا تیمور میں مقابلہ تھا ادھر پاکستان پیپلز پارٹی نے اس نشست پر پولنگ میں حصہ نہ لینے کا اعلان کیا تھا۔
پولنگ کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ کےحمایت یافتہ امیدوار ڈاکٹر اسد اشرف نے 298ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کی مد مقابل پی ٹی آئی امیدوار ڈاکٹر زرقا تیمور نے 38ووٹ لیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: