جام پور ضلع بناؤ تحریک،لاہور میں دھرنا

جام پور سے قافلے کی صورت میں مظاہرین لاہور پریس کلب کے سامنے پہنچے اور اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کیا۔

احتجاج میں شریک دنیا نیوز سے وابستہ سینئر صحافی سجاد ملک نے دنیا ٹوڈے سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا  جام پور ضلع بن جانے سے لوگوں کے مسائل ان کے گھر پر ہی حل ہو جائیں گے انہیں اب کسی اور شہر کا رخ کرنا پڑتا ہے۔

ملک سجاد نے کہا آبادی، رقبے اور ریوینیو کے حساب سے جام پور مکمل ضلع کا درجہ حاصل کر سکتا ہے۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ نواز شریف اور شہباز شریف دو ہزار آٹھ اور دو ہزار تیرہ میں کیا گیا اپنا وعدہ پورا کریں اور جام پور کو ضلع بنائیں۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: