نیب کی کارروائی،چیف ایگزیکٹو پیرا گون سٹی کا بھائی گرفتار

نیب نے لاہور سے  بسم اللہ انجینئرنگ کمپنی کے مالک کو بھی گرفتار کرلیا ، نیب ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ملزم شاہد شفیق کو سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا ۔
نیب ذرائع کے مطابق ملزم شاہد شفیق کی گرفتاری پنجاب لینڈ ڈیولپمنٹ کمپنی کےانکوائری کیس میں عمل میں آئی ، شاہد شفیق کی ملکیتی انجینئرنگ سروسز کمپنی ایک نجی ہاؤسنگ کمپنی کی ذیلی کمپنی ہے۔
شاہد شفیق پر الزام ہے کہ اس نے ایل ڈی اے کے اہل کاروں سے ملی بھگت کرکے 14 ارب روپے مالیت کا کنٹریکٹ حاصل کیا ، ملزم کو جسمانی ریمانڈ کے لیے آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

لاہورہائیکورٹ نے گورنر ہاﺅس کی دیوار گرانے سے روک دیا

لاہورہائیکورٹ نے گورنر ہاؤس کی دیوار گرانے سے روک دیا

لاہور ہائیکورٹ نے حکومت کو گورنر ہاﺅس کی دیواریں گرانے سے روک دیا،عدالت نے ریمارکس ...