چودھری مجاہد فاروق کی عمران خان سے ملاقات، شادی کی مبارکباد دی

فیصل آباد سے تحریک انصاف کے نوجوان رہنما اور این اے 77 سے پی ٹی آئی کے امیدوار چودھری مجاہد فاروق گجر نے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی اور انہیں شادی کی مبارک باد پیش کی۔ اس موقع پر عمران خان نے فیصل آباد کے حلقہ این اے 77میں بھر پور عوامی رابطہ مہم شروع کرنے پر چودھری مجاہد فاروق گجر کو تعریف کی۔

عمران خان نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف ملک بھربالخصوص فیصل آباد سے نوجوان قیادت کو سامنے لائے گی۔ نوجوان ہماری قوم کا مستقبل ہیں اور پڑھے لکھے نوجوانوں کا سیاست میں آنا خوش آئند ہے۔اس موقع پر چودھری مجاہد فاروق گجر نے عمران خان کو حلقے کے چکوک کے مسائل اور ان کے حل کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ نوجوان نسل کو مثبت اور تعمیری سرگرمیوں کی جانب مائل کرنے کے لیے گرینڈ کبڈی مقابلے کا انعقاد کیا جسے دیکھنے کے لیے20 ہزار کے قریب افراد موجود تھے۔ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے چودھری مجاہد فاروق گجر کی بے پناہ سیاسی سرگرمیوں پر انہیں مبارک باد دی اور نوجوانوں کے لیے کاوشوں کو بے حد سراہا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

ڈی پی او بھکر خرم شکور کا شہدا کو سلام

بھکر(ابواسماعیل خان)یوم دفاع پاکستان کے حوالے سےڈی پی او بھکر خرم شکور نے مختلف تقریبات میں ذاتی طور پر شمولیت کی۔   صبح ...