احد چیمہ کی گرفتاری ، پنجاب بیورو کریسی کے دفاتر میں تالےپڑ گئے

احد چیمہ کی گرفتاری پر پنجاب کی بیورو کریسی میں تشویش کی لہر ، دفتروں میں تالےپڑ گئے سول سروس آفیسرز کا کہنا ہے کہ احد چیمہ کو رہا نہ کیا گيا تو فرائض کی انجام دہی مشکل ہوجائے گی ، چیف جسٹس سے معاملے کا ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کردیا۔
ترجمان پنجاب حکومت ملک احمد خان کہتے ہیں احد چیمہ کی گرفتاری کے قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔ صوبائی وزير قانون رانا ثنا اللہ نے کہا کہ احد چیمہ کے خلاف ٹھوس ثبوت ہے تو لائیں ہم ان کی حمایت نہیں کریں گے ۔
ایل ڈی اے کے سابق ڈائریکٹر جنرل احد چیمہ کی نیب کے ہاتھوں گرفتاری پر پنجاب کے سول سروس آفیسرز کام چھوڑ کر بیٹھ گئے ، بڑی تعداد میں سرکاری افسران اپنی ڈیوٹی اور دفتر سے غائب ، بعض افسران کے دفاتر میں تالے بھی لگ گئے۔
ایڈيشنل چیف سیکریٹری عمر رسول کی صدارت پنجاب کے سول آفیسرزکا جی او آر میں اجلاس ہوا جس میں 200 سے زائد افسران نے شرکت کی ، جہاں احد چیمہ کی گرفتاری کے خلاف مذمتی قرار داد منظور کی گئی ۔
اجلاس میں شرکا نے اتفاق کیا کہ آج کوئی سی ایس پی افسر کام پر نہیں جائے گا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: