آئی ٹی ماہرین نے اب اسمارٹ فون میں استعمال ہونے والی پیغام رسانی کی ایب واٹس ایپ کے ڈیٹا چوری ہونے کا خدشات ظاہر کیا ہے۔ غیر ملکی خبرر ساں ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ استعمال کرنے والے صارفین کو احیتاطی تدابیر اپنانے کیلئے کہا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق واٹس اپ میں وائرس کے ذریعے خرابی آنے کا خدشہ ہے۔ ماہرین کے مطابق "اسکائی گو فری" نامی سافٹ وائرس اپ کی انتہائی بھروسے کی معلومات جیسے کے آپ کی تصاویر، ویڈیو، فون نمبرز اور پاس ورڈس کو بڑی آسانی سے چرالے گا۔ آئی ٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ اٹلی سے شروع ہونے والے اس وائرس کا شکار افراد اپنا ڈیٹا کھو سکتے ہیں۔ "اسکائی گو فری" نامی وائرس تین سال قبل منظر عام پر آیا تھا، جس کے بعد سے یہ وائرس روز بروز طاقتور ہوتا جارہا ہے۔

پنجاب میں سوشل میڈیا ہیک کئے جانے کا انکشاف، ہائی الرٹ جاری

پنجاب میں سوشل میڈیا کی واٹس ایپ کو ہیک کئے جانے کے انکشاف کے بعد حکومت نے ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔ سوشل میڈیا پر ہیکرز کی تخریب کاریوں کے بعد دنیا کی پہلی بڑی میسیجنگ ایپ کو ملک میں ہیک کرکے صارفین کی تمام تر خفیہ معلومات تک رسائی حاصل کی جارہی ہے جس پر وفاق اور پنجاب کی جانب سے مختلف نوٹیفکیشنز بھی جاری کئے جاتے رہے ہیں لیکن اس مرتبہ نئے طریقے سے وٹس ایپ کو ہیک کرنے کے انکشاف کے بعد پنجاب کے محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے نیا نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

طالبہ نے ریپ کرنے والے کا عضو کاٹ دیا

طالبہ نے ریپ کرنے والے کا عضو کاٹ دیا

پولیس کا کہنا ہے کہ ہفتے کے روز انڈیا کی جنوبی ریاست کیرالہ میں ایک عورت نے اپنے گھر میں گھس کر آنے ...