ٹرمپ کی خاتون سے ٹرمپ ٹاور میں دست درازی کی تردید

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خاتون سے ٹرمپ ٹاور میں دست درازی کی تردید کردی، امریکی صدر نے ٹوئٹ کے ذریعے کہا کہ ایسا کام کھلم کھلا کون کرتا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹرمپ ٹاور میں کام کرنے والی خاتون کے ساتھ دست درازی کے الزام کو مسترد کردیا ہے۔
راچل کروکس نے ایک میڈیا ٹاک میں کہا تھا کہ وہ 2006ٹرمپ ٹاور میں سیکریٹری آفیسر کام کرتی تھیں ، ان کی ٹرمپ سے ملاقات ٹاور کے 24ویں فلور پر ہوئی ،جب وہ لفٹ کے پاس کھڑی تھیں تو ٹرمپ اپنے دوستوں کے ہمراہ آئے اور میرے بارے میں غلط جملے کہے، اس کے بعد انہوں نے میرے ساتھ دست درازی کی۔
ایک اخبار کے مطابق کروکس نے یہ واقعہ امریکی صدارتی انتخابات سے چند مہینے پہلے بھی واضح کیا تھا تاہم ٹرمپ نے ان الزامات کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ میں کروکس سے کبھی نہیں ملا ، میڈیا میرے بارے میں غلط خبریں شایع کررہا ہے ، ٹاور میں کیمرے لگے ہوئے ہیں ، پبلک پلیس میں ایسا کون کرتا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

تحریک انصاف کے کئی رہنما ٹکٹ سے محروم

تحریک انصاف کے کئی رہنما ٹکٹ سے محروم

تحریک انصاف نے آئندہ عام انتخابات کیلئے بیشترحلقوں سے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا‘حتمی فہرست میں متعدد پرانے اورکئی نئے رہنماءبھی ...