انوشکا بنی بھوت، فلم پری کی سوشل میڈیا پر مقبولیت

انوشکا شرما کی دہشت اور خوف سے بھرپور نئی فلم پری کا ٹریلر سوشل میڈیا پر مقبول ہوگیا، یوٹیوب پر ایک دن میں اب تک چار ملین سے زائد بار اس ٹریلر کو دیکھا جاچکا ہے۔

کئی فلموں میں منفرد کردار ادا کرنے والی بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ انوشکا شرما نئی بالی ووڈ فلم میں ا ب ایک بار پھر ‘بھوت کا کردار ادا کرنے جارہی ہیں جس کا خوف اور دہشت سے بھرپور ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

یہ ٹریلر جہاں سوشل میڈیا پر خوب مقبولیت حاصل کر رہا ہے وہیں لوگوں نے اس فلم کو دیکھنے کیلئے ایڈوانس بکنگ کروانابھی شروع کردی ہے۔

یوٹیوب پر ایک دن میں اب تک اس ٹریلر کو چار ملین سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔

انوشکا اپنے پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے بننے والی فلم پری ‘میں بھوت کا روپ دھار کر مرکزی کردار نبھاتی نظر آئیں گی ۔

فلم کی دیگر کاسٹ میں پرم براتا چتر جی، رجت کپور اور ریتابھری چکرا بورتی بھی شامل ہیں۔

فلم رواں سال 2مارچ کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: