زینب کا زیادتی کے بعد قتل، فیصلہ 17 فروری کو سنایا جائے گا

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے زینب قتل کیس میں فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔زینب قتل کیس کا فیصلہ 17فروری کو سنایا جائےگا۔
کوٹ لکھپت جیل میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں مسلسل چوتھے روز کیس کی سماعت کی گئی۔ فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے زینب قتل کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔
استغاثہ کی جانب سے زینب کیس کے ملزم عمران کے خلاف 56 گواہان پیش کیے گئے۔
پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ فرانزک رپورٹس کے مطابق عمران ہی زینب کا قاتل ہے۔
گزشتہ روزملزم عمران کی جانب سے قصور کی کمسن بچی زینب کو درندگی کا نشانہ بنانے کے اعتراف کے بعد ملزم عمران کے وکیل نے اپنا وکالت نامہ واپس لے لیا تھا۔
عمران کے وکیل کا کہنا تھا کہ اقرار جرم کے بعد ضمیر گوارا نہیں کرتا کہ سفاک ملزم کا کیس لڑوں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: