’فیس بک بریکنگ نیوز‘نئے فلیور کے لئے تیار ہوجایئے

گوگل نیوز کے بعد اب ’فیس بک نیوز‘ بھی آپ کے روبرو آنے والا ہے کیوں کہ ایف بی نے نیوز سیکشن کے اضافے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ یعنی اب آپ فیس بک پر’ بریکنگ نیوز‘ بھی ملاحظہ کرسکیں گے۔
اطلاعات کے مطابق’ یوٹیوب ‘اور ٹی وی نیٹ ورک کی طرز پر ویڈیوز کے لیے خصوصی ویب سائٹ ’فیس بک واچ‘ متعارف کرائی گئی تھی جس میں مختلف اداروں کی شراکت سے اوریجنل شوز اور ویڈیوز نشر کی جاتی ہیں۔
فیس بک صارفین تک مصدقہ ذرائع سے حقیقی خبروں کی رسائی کو ممکن بنانے پر فوکس کرے گا اور اس کے لئےکمپنی نے مختلف اداروں سے معاہد ہ کیا ہے۔

اس فیچر کے ذریعے مختلف اداروں کو صارفین تک وسیع پیمانے پر بریکنگ نیوز فراہم کرنے کا موقع دیا جائے گا۔
کمپنی کے عہدیدار پہلے ہی اعلان کرچکے ہیں کہ قومی اداروں کے بجائے مقامی اشاعتی اداروں کی خبروں کو ترجیح دی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

بلیک ہول کی پہلی تصویر جاری کر دی گئی

بلیک ہول کی پہلی تصویر جاری کر دی گئی

ماہرین فلکیات نے بلیک ہول کی پہلی مرتبہ تصویر لی ہے جو ایک دور دراز ...