کوئٹہ میں سیکورٹی فورسز پر فائرنگ، 4 اہلکار شہید

کوئٹہ کے علاقے لانگو آباد میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ سے 4 اہلکار شہید ہوگئے۔
پولیس کے مطابق مسلح ملزمان نے لانگو آباد میں گشت پر مامور سیکورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 4 اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگئے جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
شہید اہلکاروں کی شناخت اسلم، سعید، شبیر اور امجد کے ناموں سے ہوئی۔
پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق دہشت گردی میں نائن ایم ایم پستول استعمال کی گئی جس کے متعدد خول موقع سے قبضے میں لے لیے گئے جبکہ دیگر شواہد بھی اکٹھے کرلئے گئے۔
یاد رہے کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران پولیس اور لیویز سمیت 17 سے زائد سیکیورٹی اہلکاروں کو شہید کیا جاچکا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

تحریک انصاف کی طرح تحریک لبیک سے بھی درگزر کیا جائے، مفتی منیب الرحمان

تحریک انصاف کی طرح تحریک لبیک سے بھی درگزر کیا جائے

مفتی منیب الرحمان نے کہا ہے کہ مقتدر قوتوں نے جس طرح 2014 کے دھرنے ...