سنی لیونی کے خلاف چنائی میں مقدمہ درج

بالی وڈ میں بولڈ اداکارہ کے طور پر اپنی پہچان رکھنے والی اداکارہ سنی لیونی کے خلاف فحاشی کو بڑھاوا دینے کے الزام میں چنئی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

انہوں نے کئی فلموں میں جہاں لیڈ رول نبھایا ہے وہیں وہ کئی بڑی فلموں میں ڈانس نمبر کرتی ہوئی بھی نظر آچکی ہیں، وہ تیرا انتظار، جسم2، بے ایمان لو جیسی فلموں سے لوگوں کو اپنی بولڈ اداکاری کا دیوانہ بنا چکی ہیں۔

سماجی کارکن ایمی الیاز انوچ موسیز نام کے ایک شخص نے چنئی کے نزراتھ پیٹ پولیس اسٹیشن میںشکایت دائر کی ہے جس میں ان کا یہ کہنا تھا کہ سنی لیونی فحاشی کو بڑھاوا دیتی ہیں، اس عرضی کی بنیاد پر چنئی پولیس نے ان کے خلاف معاملہ درج کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اداکارہ سنی لیونی ہفتے کو چنئی میں ایک ڈانس پروگرام میں شرکت کرنی تھی۔

ایسا پہلی بار نہیں ہوا ہے کہ سنی لیونی کو اس طرح کی صورت حال کا سامنا کرنا پڑا ہو،گزشتہ سال ماہِ دسمبر میں سنی لیونی نے بنگلورو کا دورہ کیا جہاں انہیں ایک بڑے تنازع کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

رپورٹس کے مطابق سنی لیونی اس وقت اپنی آنے والی تامل فلم ویرامادیوی کی شوٹنگ کر رہی ہیں، یہ ایک تاریخی فلم ہے، جو چار مختلف زبانوں تیلگو، کنڑ، ملیالم اور ہندی میں اسی ہفتے چنئی میں ریلیز کی جائے گی۔

سنی لیون اس سے قبل متعدد ساؤتھ انڈین فلموں میں کام کرچکی ہیں، انہوں نے تیلگو اور کنڈ فلموں میں کام کیا جس میں وہ زیادہ تر گانے میں ڈانس نمبر کرتی ہوئی نظر آتی رہی ہیں،اس ساؤتھ فلم میں سنی پہلی بار مکمل کردار میں نظر آئیں گی۔

وی سی وادیوادیان کی ہدایتکاری میں بنائی جانے والی فلم ویراما دیوی میں سنی لیون اور نودیپ اہم کردارمیں ہوں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: