نئی ٹیسٹ رینکنگ،بھارت بدستور پہلی پوزیشن پر براجمان

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی گئی ہے، ٹیموں کی پوزیشن میں بھارت بدستور پہلی پوزیشن پر موجود ہے، بنگلادیشی ٹیم میچ ہارنے کے بعد نویں نمبر پر پہنچ گئی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے تازہ ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی گئی ہے۔ جاری کردہ نئی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق بھارت اب بھی پہلی پوزیشن پر جنوبی افریقہ دوسری اور آسٹریلیا تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کی ساتویں پوزیشن ہے، جب کہ سری لنکا کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد بنگلہ دیش کی ٹیم عالمی رینکنگ میں نویں نمبر پر چلی گئی، البتہ اس کے بولرز نے پوزیشن بہتر بنائی ہے مگر بیٹسمینوں کی تنزلی ہوئی ہے۔

سری لنکا نے 95 ریٹنگ پوزیشن کے ساتھ اپنی چھٹی پوزیشن مزید مستحکم کرلی ہے، ویسٹ انڈیز اس سے ایک ریٹنگ بہتر کے ساتھ 8 ویں نمبر پر آگیا ہے۔

بنگلہ دیش کے تمیم اقبال 5 درجے تنزلی کے ساتھ 26ویں ،وکٹ کیپر مشفق الر حیم 3 درجہ تنزلی کے ساتھ 28 ویں، چٹاگانگ میں اوپر تلے 2 سنچریاں بنانے والے مومن الحق 3 درجہ نیچے 30 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

تاہم بولرز میں تیجل اسلام 34، مستفیض 49 ویں پوزیشن پر آئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: