لاہور کے علاقے بیدیاں روڈ پر نوازشریف اسپتال کے سامنے بیوہ خاتون کی جمع پونجی سے خریدی 5 مرلہ زمین پرقبضہ گروپ نے پنجے گاڑھ لیے،،،دنیا ٹوڈے کو تفصیلات بتاتے ہوئےفیصل آباد سے تعلق رکھنے والی ضعیف خاتون رضیہ بی بی نے کہا کہ انہوں نے لاہور کے بیدیاں روڈ پر لدھڑ گاؤں میں 17 سال قبل پانچ مرلے کا پلاٹ خریدا ،وہ گزشتہ روز اپنے پلاٹ کی دیکھ بھال کے لیے لدھڑ کے مہر ٹاؤن پہنچیں تو وہاں پر دیوار بنی دیکھ کر بے ہوش ہو گئیں،اوسان بحال ہونے پر ضعیف خاتون نے متعلقہ تھانہ ہیر پہنچ کر قبضہ گروپوں کے خلاف درخواست دی ۔رضیہ بی بی نے مزید بتایا کہ انہیں لدھڑ کی با اثر شخصیت ملک ذوالفقار کی جانب سےپلاٹ سے دستبردار ہونے کیلئے دھمکیاں مل رہی ہیں۔ رضیہ بی بی نے پولیس حکام اور وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے مطالبہ کیا کہ اس کی جمع پونجی کو لٹنے سے بچایا جائے۔